ملتان۔ 20 جنوری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو ) نے جنوبی پنجاب میں شدید سردی اور دھند میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید 76 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ،جن کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں 36 نئے مقدمات کا اندراجر کروائے گئے ۔
میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 4 بجلی چور موقع سے گرفتار کرکے بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 35 لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔دریں اثنا میپکو ریجن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں 4 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کرلیے گئے۔