ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف گرفتاریاں ، بھارت میں سینکڑوں کسان زیر حراست

96
ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف گرفتاریاں ، بھارت میں سینکڑوں کسان زیر حراست

نئی دہلی ۔21مارچ (اے پی پی):بھارت کی ریاست پنجاب میں پولیس نے فصلوں کے مناسب دام نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرنے والے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اُن کے عارضی کیمپ بھی بلڈوزر سے اُکھاڑ پھینکے۔ رائٹرز کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نانک سنگھ نے اے این آئی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’طاقت کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ کوئی مزاحمت نہیں تھی۔

کسانوں نے اچھا تعاون کیا اور وہ خود بسوں میں بیٹھ گئےانہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے خیموں اور سٹیجوں کو مسمار کر رہی ہے جبکہ کسان اپنے سامان کو گاڑیوں میں لے جا رہے ہیں۔میڈیا نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے سینکڑوں افراد میں کسانوں کے رہنما سرون سنگھ پنڈھر اور جگجیت سنگھ دلیوال بھی شامل تھے۔

بعد میں انہیں ایمبولینس میں لے جایا گیا کیونکہ وہ مہینوں سے غیر معینہ مدت کے احتجاج پر تھے۔کسان گروپ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک طرف حکومت کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور دوسری جانب وہ انہیں گرفتار کر رہی ہے۔