ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

105

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں‘ حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل 16 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے حاجیوں میں سے سرکاری سکیم کے تحت 63 ہزار 43 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 47 ہزار حاجی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچا دیئے گئے ہیں۔