17.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںایک ماہ سے کوما سے دوچار چین کا نوجوان فٹبالر گو جیاکوان...

ایک ماہ سے کوما سے دوچار چین کا نوجوان فٹبالر گو جیاکوان انتقال کر گیا

- Advertisement -

بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین کے نوجوان فٹبالر گو جیاکوان انتقال کر گیا۔ گو جیاکوان ایک ماہ سے کوما میں تھے ۔ اے ایف پی کے مطابق گو جیاکوان گزشتہ ماہ میڈرڈ میں بیجنگ مینز U-20 ٹیم اور ہسپانوی ٹیم آر سی ایلکو بنداس کے درمیان تربیتی میچ کے دوران سر پر شدید ضرب لگنے کے بعد کوما میں چلا گیا۔

گو کو کوما کی حالت میں ہی چین کے بیجنگ تیانتان ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی اس کو "دماغی مردہ” قرار دے دیا گیا تھا ۔ ایف سی بایرن کلب نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، گو، جو بیجنگ گوان کی انڈر 19 ٹیم کے لیے کھیلتے تھے،بدھ کی شام انتقال کر گئے۔

- Advertisement -

کلب نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بچہ کھو دیا ہے جو فٹ بال سے محبت کرتا تھا،کلب اس کے بعد کے حالات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور گو جیاکوان کے خاندان کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا۔ گو، جسے 2023 میں چین کی انڈر 17 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وہ کبھی جرمنی کے سب سے بڑے کلب کے ذریعے چلائے جانے والے ایف سی بایرن ورلڈ سکواڈ پروجیکٹ کا حصہ تھے،

اپنی انیسویں سالگرہ سے ایک دن کم ہی انتقال کر گئے۔ سوشل میڈیا پر، گو کے بھائی نے فٹ بالر کی تصویر کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی عمر کے 18 ویں سال کے آخری دن ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں