ملتان۔ 07 اپریل (اے پی پی):ملتان تھانہ قطب پور پولیس نے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایس ایچ او تھانہ قطب پورفیضان علی رضا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم عبدالجبار ولد محمد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ اڑھائی کلو گرام چرس کی برآمدگی کی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔