ملتان۔ 24 اگست (اے پی پی):تھانہ بدھلہ سنت پولیس کی کاروائی،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکےایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت زاہد حسین گل نے اپنی ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم احمد سجاد گجر ولد فقیر محمد کو گرفتار کرکےاس کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔