ایک منشیات فروش ملزم گرفتار،ایک کلوگرام ہیروئن برآمد

86
پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ محمد اصغر انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے احمد آباد قبرستان سے منشیات فروش ملزم محمد ارشد عرف اچھو ولد اسحاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن کی برآمدگی کی۔

گرفتار ملزم کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔