24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںایک منشیات فروش ملزم گرفتار،ایک کلوگرام سے زائد آئس برآمد

ایک منشیات فروش ملزم گرفتار،ایک کلوگرام سے زائد آئس برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 16 فروری (اے پی پی):ملتان کے تھانہ حرم گیٹ پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ عبداللہ گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر ارشد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مزکورہ آئس کی برآمدگی کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں،ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔شہر اولیاء کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں