ایک منشیات فروش ملزم گرفتار،10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

128
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ملتان۔ 16 نومبر (اے پی پی):ملتان تھانہ چہلیک پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ چہلیک پولیس نے ہفتہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم دلشاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 500 گرام چرس برآمد کی،دورانِ تفتیش گرفتار ملزم دلشاد نے مزید منشیات ہونے کا انکشاف کیا۔

ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنزملتان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چہلیک محمد عرفان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے10 کلوگرام مزید چرس کی برآمدگی کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان کامران عامر خان نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت اقدامات پولیس کی اولین ترجیح ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا ہے کہ ملزم دلشاد منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔