- Advertisement -
ملتان۔ 08 نومبر (اے پی پی):ملتان تھانہ قطب پور پولیس کی منشیات کی روک تھام کے لیے بڑی کارروائی،منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ترجمان ملتان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او تھانہ قطب پور فیضان علی رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم یحییٰ ولد نور محمد ،قوم اووڈ کو طارق شہید کالونی سے گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔
- Advertisement -
ملزم فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جارہی ہے۔
- Advertisement -