واشنگٹن ۔ 10 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایک چین کی پالیسی کا احترام کرتا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق ٹیلی فون پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے طویل گفتگو کرے ہوے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چین سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وائٹ ہاوس نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدور نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔