19.4 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںایک ہزار لٹر سے ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا،ترجمان

ایک ہزار لٹر سے ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔24مارچ (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پیر کی علی الصبح ٹھوکر، بابو صابو اور رنگ روڈ انٹری پوائنٹس پر لگائی گئی ناکہ بندیوں کے دوران 26دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے 69ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،1ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دودھ کو موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین سے ٹیسٹ کیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر سپلائرز کو 97ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں