23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںایک ہزار ٹیلی کام سائٹس کی سولرائزیشن کے لئےجاز اور ہواوے کے...

ایک ہزار ٹیلی کام سائٹس کی سولرائزیشن کے لئےجاز اور ہواوے کے درمیان اشتراک

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر’’جاز پاکستان ‘‘نے ہواوے کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ملک بھر میں 1,000 ٹیلی کام سائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے۔جمعرات کو جاز پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے کی آئی سولرٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ منصوبہ جاز کے نیٹ ورک کو ماحول دوست بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان سائٹس کی سولرائزیشن، جو آئندہ چند ماہ میں مکمل ہوگی، سالانہ تقریباً 15,000 میگاواٹ ماحول دوست توانائی پیدا کرے گی۔

یہ جاز کے 2050 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کے ہدف کی عکاس ہے۔اس موقع پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اثرات کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی سولرسائٹس کی تنصیب ہماری پائیداری کی راہ میں ایک اہم قدم ہے، جو قابل تجدید توانائی سے چلنے والی مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرنے میں مدد دے گی۔

- Advertisement -

یہ اقدام نہ صرف کاروبار بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور پاکستان میں توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال میں معاون ثابت ہوگا۔ہواوے کے صدر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف برائے تمام ریجنز، اسٹیون یی کا کہنا تھا کہ ، جاز کے ساتھ آئی سولرمنصوبہ گرین انرجی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ہمارا اشتراک ٹیلی کام انڈسٹری کی پائیدار ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم جاز کے ماحولیاتی اہداف میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔‏ آئی سولر سائٹس کی تنصیب نہ صرف ماحولیاتی اور عملی فوائد فراہم کرے گی بلکہ مستقبل میں توسیع کے لیے ایک قابل عمل ماڈل بھی بنے گی۔ 2025 میں اس منصوبے کی پیش رفت کے ساتھ، جاز اور ہواوے پائیداری کو فروغ دینے اور کم کاربن ڈیجیٹل مستقبل کی جانب بڑھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کے لیے پرعزم ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں