ایک ہفتے میں 10 لاکھ افراد نے یوکرین سے نقل مکانی کی ، اقوام متحدہ

67
United Nations

جنیوا۔3مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاہے کہ روسی حملے کے بعد سے ایک ہفتے کے دوران 10 لاکھ مہاجرین نے یوکرین سے نقل مکانی کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے جمعرات کو بتایا کہ روس کے حملے کے بعد سے ایک ہفتے میں 10 لاکھ مہاجرین یوکرین سےنقل مکانی کر چکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ٹویٹ میں کہا کہ صرف 7 دنوں میں ہم نے یوکرین سے 10 لاکھ افراد کی ہمسایہ ممالک میں نقل مکانی دیکھی ہے اور سب سے زیادہ مہاجرین پولینڈ پہنچے ہیں۔

انہوں نے یوکرین میں جاری جنگ کو بند کرنے پر بھی زور دیا۔