لاہور۔19فروری (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا، درخواست گزار ملزم افنان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات غلط ایڈ کی ، کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی،
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو ختم کیا جائے جس پر مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم افنان نے جان بوجھ کر فیملی کے ساتھ گاڑی ٹکرائی اور حادثے میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی، عدالت درخواست خارج کرنے کا حکم دے ،عدالت نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی، تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔عدالت نے ملزمان کو 28 فروری کو طلب کرلیا۔