ایک ہی ٹیسٹ میچ میں بابراعظم نے دو بڑے اعزاز اپنے نام کرلئے

159
Babar Azam
Babar Azam

کراچی۔26دسمبر (اے پی پی):ایک ہی ٹیسٹ میچ میں بابر نے دو بڑے اعزاز اپنے نام کرلئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں جبکہ وہ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کی 25 ویں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے۔سنگاکارا نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل بابراعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔قومی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔