29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںایگری مال کا منصوبہ زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے میں...

ایگری مال کا منصوبہ زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، کمشنرسرگودہا

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 29 اپریل (اے پی پی):کمشنرسرگودہا جہانزیب اعوان نے زیر تعمیر ایگری مال کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ای بلڈنگ امانت علی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور متعلقہ افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ایگری مال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ زرعی شعبے کی ترقی، کسانوں کی فلاح و بہبود، اور مقامی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کام معیاری اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں

تاکہ عوام کو جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ حاصل ہو۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایگری مال میں جدید سہولیات سے آراستہ دکانیں، کولڈ اسٹوریج، کسان ہال، تربیتی مراکز اور دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مقررہ مدت کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589713

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں