اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)امریکی ایکسپورٹ۔امپورٹ بینک (ایگزم) کے چیئرمین فریڈ پی ہاک برگ نے اعلان کیا ہے کہ ایگزم بینک سرکاری شعبے کے منصوبوں کے لئے اب پاکستان میں طویل مدتی فنانسنگ کی پیشکش کرے گا۔امریکہ کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکتداروں اور سب سے بڑے سرمایہ کاری کے ذرائع میں ہوتا ہے۔