21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسراکی شوبز رپورٹرز سے ملاقات

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسراکی شوبز رپورٹرز سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق علی بسرانے شوبز رپورٹرز سے ملاقات کی۔ملاقات میں زبان وادب، تہذیب و تمدن کے امورپر گفتگوہوئی۔طارق علی بسرانے اپنی ثقافت کی ترویج وترقی میں الحمرا کا ساتھ دینے پررپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں کلچرل رپورٹر زنے اپنی اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کیا۔

اس موقع پرسربراہ الحمرا طارق علی بسرا نے کہا کہ الحمرا رپورٹرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،روایتی اور جدید میڈیا پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، معلومات کی بروقت ترسیل عوام کو ثقافتی سرگرمیوں بارے آگاہ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ الحمرا شبانہ روز اپنے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے، بلا تعطل پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں،الحمرا لیبر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر ڈرامہ اوے چھوٹے پیش کر رہا ہے،2مئی سے اجوکا تھیٹر کے ساتھ ملکر5روزہ تھیٹر فیسٹیول کرنے جا رہے ہیں،الحمرا میلوڈیز میں کلچرل،مصوری،قوالی نائٹ اور موسیقی کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں،ہفتے کے روز سپین کے آرٹسٹ پر فارم کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=461489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں