سیالکوٹ۔ 19 فروری (اے پی پی):ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نےعام آدمی کی طرح منڈی میں گھوم کر عوامی رائے لی اور پوری قیمتوں کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے منڈی میں سبزی فروٹ کی بولی (آکشن) مرحلے کا جائزہ لیا۔سبزی فروٹ کی قیمت اور اس میں شامل اخراجات کا ریکارڈ چیک کیا۔تمام اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد ریٹ لسٹ جاری کی گئی۔خیال رہے کہ ان کے دورہ کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہے۔