34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز

ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے ماہ اپریل کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 اپریل تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا ہے کہ ای آکشن سسٹم شفافیت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے میں بھی موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

اس جدید نظام کی بدولت شہری گھر بیٹھے آن لائن بولی میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کا نمبر باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585655

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں