اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن( ای او بی آئی ) نے کامیابی کے ساتھ 21ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے ۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق وزارت کے ذیلی ادارے ای او بی آئی نے بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کامیابی کے ساتھ 21ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے ۔