کراچی ۔ 2 اگست (اے پی پی) اسلامی جمہورےہ پاکستان کے عوام اس سال یوم آزادی کی 17 ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سال بھی وقت سے بہت پہلے اس پرمسرت موقع کےلئے جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ سال ،ای ایف یو لائف نے کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے ”میری شان میرا پاکستان“ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں کراچی کے دو مختلف مقامات،عائشہ منزل اور نیشنل کوچنگ سینٹر ،کراچی،کی دیواروں پر تزئین و آرائش کے ذریعے،پاکستان کے مختلف صوبوں کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس مہم کو عوام وخواص دونوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کا مقصد نہ صرف ےہ کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی جانب ایک قدم تھا بلکہ عوام الناس میں بھی ،اپنے شہر کو،یعنی پاکستان کے ہر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور پیدا کرنا تھا۔ ہماری ےہ کاوش کامیاب رہی اور مختلف حلقوں سے اس مقصد کو مزید اجاگر کرنے کےلئے ہماری حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ جس کے بعد ےہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اس سلسلے میں دیگر شہروں تک بھی رسائی حاصل کریں جس کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65494