27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںای بسز کی اندرون ملک تیاری سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور...

ای بسز کی اندرون ملک تیاری سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، عبدالوحید خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):الیکٹرانک بسوں (ای بس) کی اندرون ملک تیاری سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ میں عوام کی سہولت کےلئے مختلف روٹس پر ای بسز چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت تقریباً 10 ہزار الیکٹرانک بسیں درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی ، جن کی درآمد قومی خزانہ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ بنے گی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہیوی وہیکلز تیار کرنے والے اداروں کی 80 فیصد پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کیا جا رہا کیونکہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی بسوں کی فروخت کم ہے۔

- Advertisement -

پاما کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ بڑی گاڑیاں تیار کرنے والے مقامی سمبلرز مختلف اقسام کی گاڑیاں تیار کر رہے ہیں تاہم الیکٹرانک بسوں کی اندرون ملک تیاری کےلئے ان کے پلانٹس میں تھوڑے بہت ردوبدل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں پبلک سروس کے لئے ای بسز کی درآمد کی بجائے مقامی اداروں کی سرپرستی کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی الیکٹرانک بسیں درآمد شدہ بسز کے مقابلہ میں کم قیمت بھی ہوں گی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے گزارش کی ہے کہ بڑی تعداد میں ای بسز کی درآمد کی بجائے مقامی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اس سے قومی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555192

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں