ای- تعلیم اور ای صحت کے حوالے سے صارفین کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے، انوشہ رحمن

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ ای- تعلیم اور ای صحت کے حوالے سے صارفین کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔انہوں نے یہ بات یو ایس ایڈ سپانسرڈ کمپنی ایم پاورنگ کے سنئر کنٹری ھیڈ مسٹر مائیک بیلے سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایم پاورنگ کمپنی کے سنئر کنٹری ھیڈ نے وزیر …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ ای- تعلیم اور ای صحت کے حوالے سے صارفین کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔انہوں نے یہ بات یو ایس ایڈ سپانسرڈ کمپنی ایم پاورنگ کے سنئر کنٹری ھیڈ مسٹر مائیک بیلے سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایم پاورنگ کمپنی کے سنئر کنٹری ھیڈ نے وزیر مملکت برائی آئی ٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، ایڈیشنل سیکریٹری، ممبران آئی ٹی و ٹیلی کام بھی موجود تھے۔مسٹر مائیک بیلے نے وزیر مملکت کو بتایا کہ انکی کمپنی صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی ہیلتھ ورک فورس کو موبائیل ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت و علاج معالجے سے متعلقہ ہر طرح کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے پاس مکمل پلیٹ فارم موجود ہے جس میں صحت سے متعلقہ ڈیجیٹل مواد اور ایک ضخیم لائبریری شامل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply