راولپنڈی۔ 23 اگست (اے پی پی)مشیر تجارت رزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک کے لیے بھی ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں ، ازبکستان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے براہ راست کارگو فلائیٹ کا معائدہ کرے گا پاک افغان دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے جلدافغانستان کا دورہ کروں گا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں …
ای سی او ممالک کے لیے ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں ،مشیر تجارت

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 23 اگست (اے پی پی)مشیر تجارت رزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک کے لیے بھی ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں ، ازبکستان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے براہ راست کارگو فلائیٹ کا معائدہ کرے گا پاک افغان دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے جلدافغانستان کا دورہ کروں گا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم (ای سی او چیپٹر) سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مشیر تجارت نے کہاکہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گے ، شپمنٹ پالیسی کے لیے چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو ترجیح دی جائے گی، ہماری پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ 750ملین ڈالر ہوئی ہیں جو ایک اہم کامیابی ہے ۔ افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر سید ابرار حسین نے خطاب میں کہا کہ ای سی او میں تجارت بڑھا کر علاقائی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں امن ضروری ہے تاکہ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو۔ سیاست کو معیشت سے دور رکھنا ہو گا۔صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ٹریڈ فورم کا مقصد تاجر برادری کو ای سی او ممالک کے ساتھ تجارتی راوبط بڑھانے ، ممبر ملکوں کی مارکیٹوں میں تجارت اور برآمدات کے مواقع کے بارے میں آگہی دینا ہے۔







