ای سی او کانفرنس ریجنل کنیکٹیویٹی اور پارلیمانی سفارتکاری کے لئے اہم کردار ادا کریگی، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیباسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ای سی او کانفرنس ریجنل کنیکٹیویٹی اور پارلیمانی سفارتکاری کے لئے اہم کردار ادا کریگی، اگر یورپی ممالک مل کر یورپین یونین بنا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ خطے کے تمام ممالک ملکر غربت،بے روزگاری،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔
وہ بدھ کو ای سی او ممالک کی دوسری پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جب خطے کی پارلیمان مل بیٹھیں گی تو اس کے اثرات بھی مثبت ہونگے، مستقبل میں یہاں نیا معاشی بلاک بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باوجود کامیاب کانفرنس کے انعقاد کا کریڈٹ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کوا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی و پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کا اہم کردارہے