- Advertisement -
لاہور۔29مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نے شہری صارم جاوید اور محمد رضوان کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف ملک بھر میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی وہ کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہیں، وہ دبئی میں کام کر چکے ہیں اور اب دوبارہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن ایف آئی اے نے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کر رکھے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602692
- Advertisement -