ای ٹکٹنگ کے نظام سے بلیک ٹکٹنگ سے نجات ملے گی، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان ریلویز اور یو بی ایل کے درمیان ای ٹکٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت مسافر اپنی ٹکٹ انٹرنیٹ یا موبائل فون کے ذریعے بک کروا سکیں گے جبکہ رقم کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ ‘ ڈیبٹ کارڈ‘ موبائل بینکنگ اکاﺅنٹ اور یو بی ایل اومنی کے ذریعے کی جاسکے گی‘ ٹکٹ بک کروانے اور مطلوبہ رقم کی ادائیگی کے …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان ریلویز اور یو بی ایل کے درمیان ای ٹکٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت مسافر اپنی ٹکٹ انٹرنیٹ یا موبائل فون کے ذریعے بک کروا سکیں گے جبکہ رقم کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ ‘ ڈیبٹ کارڈ‘ موبائل بینکنگ اکاﺅنٹ اور یو بی ایل اومنی کے ذریعے کی جاسکے گی‘ ٹکٹ بک کروانے اور مطلوبہ رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستان ریلویز کی طرف سے تصدیقی ایس ایم ایس مسافر کو موصول ہوگا جس پر بک کردہ ٹکٹ نمبر‘ کوچ نمبر‘ سیٹ نمبر ‘ مسافر کا شناختی کارڈ نمبر‘ ٹرین چلنے کی تاریخ اور وقت درج ہوگا ریلوے کے مسافروں کو کسی کاغذی ٹکٹ یا رسید کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ایم ایس ایس ہی ٹرین کی ٹکٹ تصور ہوگا۔ بدھ کے روز معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت پاکستان ریلویز آخری سانسیں لے رہا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ چند روز بعد ریلوے کا ادارہ ختم ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply