13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریں''ای پے پنجاب''کے ذریعے صوبائی حکومت کو 710 ارب روپے سے زائد...

”ای پے پنجاب”کے ذریعے صوبائی حکومت کو 710 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام "ای پے پنجاب” کے ذریعے صوبائی حکومت کو اکتوبر2019 کو منصوبے کے آغاز سے لیکر ابتک 710 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز7 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئیں ہیں۔

یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی،اجلاس میں بتایا گیا کہ سسٹم کے ذریعے شہری 18 محکموں کے 87 محصولات کی ادائیگیاں گھر بیٹھے با آسانی کر سکتے ہیں۔ سسٹم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 53 لاکھ سے زائد شہری ای پے پنجاب ایپ ڈان لوڈ کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای پے پنجاب شہریوں کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں اور ایجنٹ مافیا سے بچانے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے میں اضافے کیلئے ایک موثر حل ثابت ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس نظام میں نئی خدمات شامل کی جا رہی ہیں تاکہ ادائیگیوں کا عمل مزید آسان اور موثر بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566109

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں