اےن اے 91 کے20 پولنگ اسٹےشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج،پی ٹی آئی کے چودھری عامر سلطان چیمہ کے 12028ووٹ لیکر کامیاب قرار

52

سرگودھا۔02فروری(اے پی پی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے91سرگودہاکے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار چوہدری عامر سلطان چیمہ نے واضح برتری حاصل کر لی۔ تمام 20پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطا بق پی ٹی آئی کے امیدوارچودھری عامر سلطان چیمہ نے 12028ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی 3134ووٹ حاصل کر سکے ۔عام انتخابات میں این اے 91سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 87ووٹوں کی معمولی برتری سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار چوہدری عامر سلطان چیمہ کو شکست دی تھی جس پر چوہدری عامر سلطان چیمہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ۔ حلقہ این اے 91کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے 20پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی ٹیمپرنگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ جمع کروائی مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے این اے 91کے20پولنگ اسٹیشنز پر 2فروری کو دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا ۔