لاس اینجلس ۔2نومبر (اے پی پی):ہالی وڈ کے معروف اداکار نکولس کیج نے فلموں میں اے آئی کے استعمال کے بارے میں اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ وارنر برادرز ’’دی فلیش‘‘ میں سپرمین کے طور پر اپنے کیمیو کے فائنل کٹ کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی(مصنوعی ذہانت) میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے،
ٹیکنالوجی کے لیے اپنی ذاتی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی غیر انسانی ہے، آپ مصنوعی ذہانت سے زیادہ غیر انسانی نہیں ہو سکتے۔جب کہ اے آئی نے ان کی آنے والی فلم "دی فلیش ” میں سپرمین کے طور پر کیج کے سرپرائز کیمیو میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، تاہم اداکار کے مطابق، فائنل سین اس سے مختلف تھا جو اس نے 2023 کی سپر ہیرو فلم کے لیے شوٹ کیا تھا۔
کیج نے وضاحت کی کہ مجھے آخری سین میں جو کرنا تھا وہ لفظی طور پر صرف ایک متبادل جہت میں کھڑا ہونا تھا،کال-ایل ایک کائنات کے خاتمے کی گواہی دے رہا تھااور آپ اس مختصر وقت سے تصور کر سکتے ہیں جو میرے پاس تھا، میرے پاس کوئی مکالمہ نہیں تھا لہذا مجھے اپنی آنکھوں سے جذبات کا اظہار کرنا پڑا،میں شاید تین گھنٹے سیٹ پر تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407529