33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزاے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا شادی کے...

اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کا شادی کے 30 سال بعد علیحدگی کا اعلان

- Advertisement -

نئی دہلی ۔20نومبر (اے پی پی):شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 30 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ، اسے ایک مشکل فیصلہ قرار دیا ہے۔دونوں کے مشترکہ بیان میں وکیل نے کہا کہ شادی کے کئی سالوبرسوں بعد، سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت کوئی بھی فریق پاٹنے کے قابل نہیں محسوس کرتا ہے،سائرہ نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ درد اور کرب کے باعث کیا ہے۔

سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ کی درخواست کی ہے، کیونکہ وہ اپنی زندگی کے اس مشکل باب کو آگے بڑھا رہی ہیں۔اے آر رحمان اور سائرہ بانو 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس کا اہتمام لیجنڈ موسیقار کی والدہ نے کیا تھا۔ ان کے تین بچے خدیجہ، رحیمہ اور امین ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527132

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں