اے ایس بی کلاسک ٹینس ، وینس ولیمز دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں

143
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

آکلینڈ۔5جنوری (اے پی پی): امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار وینس ولیمز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

وینس ولیمز کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چینی حریف کھلاڑی لن ژو نے شکست دی۔ رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وینس ولیمز اور چینی حریف کھلاڑی لن ژو آمنے سامنے تھیں جس میں چینی کھلاڑی لن ژو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 42 سالہ حریف امریکی کھلاڑی وینس ولیمز کو 6-3، 2-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔