چیچہ وطنی۔ 04 مئی (اے پی پی):چیچہ وطنی کی امن کمیٹی کا اجلاس سب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی معاذ الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ او ز اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں تحصیل بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا،امن کمیٹی کے اراکین نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مزید کمی لانے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔