راولپنڈی۔4جون (اے پی پی):آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ردھم فار لائف 2022 کے عنوان سے کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشل الیکٹرو فزیالوجی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر تھیں۔سول و ملٹری شعبوں سے ماہر کارڈیک الیکٹرو فزیالوجسٹس کی کانفرنس میں شریک ہیں۔برطانیہ،ترکی،آذربائیجان،قطر،سعودی عرب اور امریکا سے بھی ماہرین کانفرنس میں شریک ہیں۔
کانفرنس کے کنوینر اے ایف آئی سی کے الیکٹروفزیالوجی کے شعبہ کے سربراہ بریگیڈئیر پروفیسر عظمت حیات نے شرکا کا خیر مقدم کیا۔بریگیڈئیر پروفیسر عظمت حیات نے دل کی دھڑکن کی پیچیدگیوں اور دستیاب علاج پر روشنی ڈالی افتتاحی سیشن سے پروفیسر جسوندر سنگھ گل اور پروفیس ایمریٹس گائز نے بھی خطاب کیا۔
پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے پروفیس محمود عادل نے اپنے خطاب میں پبلک ہیلتھ اور شعبہ میڈیسن میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے کردار پر روشنی ڈالی۔سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے اپنے خظاب میں الیکٹروفزیالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا