اے این ایف اور ور چوئل یو نیورسٹی پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط

146
ANF
ANF

راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)اور ور چوئل یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب اے این ایف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر ڈی ڈی آررومیل اکرم اور ریکٹر ور چوئل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس اقدام کے ذریعے اے این ایف اور ور چوئل یونیورسٹی مل کر عام عوام اور خصوصاً طالب علموں کی منشیات کے خلاف آگاہی کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

ڈی جی اے این ایف میجر جنرل انیق الرحمن ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ور چوئل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اے این ایف کا ’’ایک قوم ایک منزل ، منشیات سے پاک پاکستان‘‘ عزم دہرایا۔