اے این ایف بارڈرزسے ملک میں داخل ہونے والی منشیات کوروکنے کے لیے اقدامات میں مصروف عمل ہے،وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات شاہ زین بگٹی

72
وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی سے امریکی وفد کی ملاقات،انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون بارے بات چیت کی

ایبٹ آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ اے این ایف کی موجودہ فورس چارہزارجوانوں پربھی مشتمل نہیں ہے،بہت جلد وزیراعظم اور کابینہ کوسمری بھجوائی جائے گی اور اے این ایف کومضبوط بنانے کے لیے دس ہزار لوگوں کی اجازت لی جائے گی،یونیورسٹی،کالجزسمیت معاشرے کومنشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،اے این ایف بارڈرزسے ملک میں داخل ہونے والی منشیات کوروکنے کے لیے اقدامات میں مصروف عمل ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہیدہونے والے ایبٹ آبادکے رہائشی اے این ایف کے اہلکارآصف زیب کی نمازے جنازہ کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ اے این ایف کے شہید اہلکار آصف زیب کے ملزمان کوجلدگرفتارکیاجائے گا،ہم سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں،قبل ازیں اُنھوں نے شہیداہلکارکی نماز جنازہ میں شرکت کی اورغمزدہ خاندان کے ساتھ دلی دکھ اورصدمے کااظہارکیا،شہید اہلکار کو پورے سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاگیا،نماز جنازہ میں اے این ایف کے اعلی افسران سمیت علاقہ مکینوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔