اے این ایف نے ایک ہفتہ میں 381.219ملین ڈالر مالیت کی 5399.943کلوگرام منشیات برآمد کیں،45ملزمان گرفتار

107

راولپنڈی۔13جون (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ملک گیر کارروائیوں کے دوران 381.219ملین ڈالر مالیت کی 5399.943 کلو گرام منشیات اور 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق 5تا11جون کے دوران کی گئی ان کارروائیوںمیں5خواتین اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 45ملزمان کو گرفتاربھی کیا گیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 3125 کلو گرام افیون، 380.5 کلو گرام ہیروئن، 1465.881 کلو گرام چرس، 221 کلو گرام مارفین ، 206.002 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 1.510 کلو گرام ایکسٹیسی گولیاں(2500گولیاں )اور 0.050گرام ویڈشامل ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ اے این ایف بلوچستان نے14کارروائیوں میں4645.4 کلو گرام منشیات اور 68 لیٹرہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 3103.4 کلو گرام افیون، 371 کلو گرام ہیروئن ،750 کلو گرام چرس،200 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور221کلو گرام مارفین شامل ہے ۔

اے این ایف پنجاب نے8کارروائیوں کے دوران 553.236 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 2 خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں21.600کلو گرام افیون ،5.500 کلو گرام ہیروئن، 525.886 کلو گرام چرس اور 0.250 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے7کارروائیوں کے دوران 33.960 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 2غیر ملکی باشندوں سمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں4 کلو گرام ہیروئن، 25 کلو گرام چرس اور 3.500کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 1.460 کلو گرام ایکسٹیسی گولیاں(2400گولیاں)شامل ہیں۔

اے این ایف سندھ نے 3 کارروائیوں کے دوران160.170 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمد شدہ منشیات میں160.170 کلو گرام چرس شامل ہیں۔اے این ایف راولپنڈی نے6کارروائیوں کے دوران7.177 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 16 ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں4.825 کلو گرام چرس، 2.252 کلو گرام ایمفیٹامائن (آئس)، 0.050گرام ویڈاور 0.050 ایکسٹیسی گولیاں (100 گولیاں)شامل ہیں۔ترجمان نے کہاکہ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔