اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران3 ملزمان کو گرفتارکرلیا

111
Arrested
Arrested

راولپنڈی۔17اکتوبر (اے پی پی):اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 2 کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 47 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمدکی گئیں ۔

کوسٹل لائن گوادر میں جھاڑیوں سے 48 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔سمنگلی روڈ کوئٹہ کے قریب 3 ملزمان سے20 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔