اے این ایف نے چھ مختلف کارروائیوں میں سات منشیات فروش گرفتار کر لیے

85
ANF ​​action
ANF ​​action

راولپنڈی ۔7مارچ (اے پی پی):اے این ایف نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران چھ کارروائیوں میں سات ملزمان گرفتار کر لیے۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارروائیوں میں 58 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 43.525 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں چھپائی گئی 325 گرام آئس برآمد کی گئی۔سواں اڈہ راولپنڈی کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 14.4کلو گرام چرس برآمد کی گئی

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔فیض پور انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 5 کلو گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔بابو صابو چوک لاہور کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی ایک کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔