اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):اے این ایف نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 21 کلو منشیات برآمد کر لی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کے ترجمان کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 21 کلو منشیات برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.1 کلو آئس جبکہ نوکنڈی چاغی میں گاڑی سے 20 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔