اے این ایف نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت سے زائد 69 کلو گرام منشیات برآمد کر لی، ترجمان اے این ایف

106
Anti-narcotics operations
Anti-narcotics operations

راولپنڈی۔5فروری (اے پی پی):اے این ایف نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت سے زائد 69 کلو گرام منشیات برآمد کی ہیں۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے کہا ہے کہ اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور 5 کارروائیوں میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کارروائیوں میں 11 کروڑ سے زائد مالیت کی69 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کے حوالہ سے ترجمان اے این ایف نے کہا کہ لالہ زار روڈ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے اور گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر مختلف کاروائیاں کے دوران بلوچستان کے دو علاقوں میں دو کاروائیوں کے دوران 51 کلو گرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مزید برآں ضلع نارووال میں ایک گاؤں سے 2 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔ ترجامن اے این ایف نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔