اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88.4 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔پیر کوترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سکول کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان …
اے این ایف کارروائیاں، ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88.4 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88.4 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔پیر کوترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سکول کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد کرلی اور گرفتار ملزمان نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ۔
دیگر کارروائیوں میں منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل سواروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 14.4 کلو چرس برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ سبزی منڈی اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 22.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22.8 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون برآمد اور ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔کیچ کے علاقے مند کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 3 کلو ہیروئن، 6 کلو آئس اور 9 کلو چرس برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدامنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔







