اے این ایف کا انسداد منشیات کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

72

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی انسداد منشیات کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 287 سے قطرجانے والا خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر کے ملزم کے پیٹ 79 ہیروئن اور 11 چرس بھرے کیپسولز برآمد کر لی۔ ایک اور کارروائی کے دوران اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 9 کلو 600 گرام چرس ،7 کلو 200 گرام افیون اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔لاہور جوہر ٹاؤن میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانےوالے پارسل سے 2 کلو 560 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی ، برآمدشدہ ہیروئن پارسل کیے جانے والے کمبل، خواتین کے کپڑوں اور برتنوں میں چھپائی گئی تھی۔

ایک اور کارروائی میں کراچی سہراب گوٹھ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران کراچی شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل قالین میں چھپائے گئے پائپوں سے آئس برآمد کر لی۔پائپوں کا مجموعی وزن 2 کلو ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی۔ یارک ٹول پلازہ انڈس ہائی وے پر پک اپ سے 166 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کر لی۔دتہ خیل نارتھ وزیرستان کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 11 کلو چرس برآمد کر لی۔

کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب کار سے 100 کلو چرس برآمد کر لی۔کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیاجبکہ مزید تفتیش کے بعد ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد باقی ملزمان کے تعاقب کرکے کوئٹہ کراچی روڈ کے قریب سے قلات اور کوئٹہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لیا اور 1 گاڑی بھی قبضے میں لےلی گئی ۔ایک اور کارروائی میں کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب کار سے90 کلو چرس برآمد کر لی۔ قلع عبداللّہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔