17.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںاے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں...

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 88.03 کلو گرام منشیات برآمد ، 11 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اینٹی نار کاٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 88.03 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 88.03 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے کی گئی کارروائیوں میں جامشورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ دیگر کاروائیوں میں جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 گاڑیوں اور گھر سے 30 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کاک پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 15.6کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں رنگ روڈ پشاور موٹر وے پل کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کئے گئے، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا ۔

اسی طرح ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلو ہیروئن اور 430 گرام آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں