اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار ، 1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی

120
ANF ​​action
ANF ​​action

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،کاروائیوں میں1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.543 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن برآمد۔راولپنڈی میں کوریئر آفس کے ذریعے کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 45 گرام ہیروئن برآمد کئے۔پشاور میں چارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کرکےملزم گرفتار کر لیا۔اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کر لیا۔ریلوے سٹیشن لاہور پر ایک مشکوک پارسل سے 1.7 کلوگرام ہیروئن برآمد جبکہ حب کے علاقے وندر میں گاڑی میں چھپائی گئی 350 گرام ویڈ برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔