اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 12 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 219.421 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منگل کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ …
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 12 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 219.421 کلو گرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 12 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 219.421 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منگل کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 541 گرام ہیروئن بھرے کیپسول برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کچہری روڈ سیالکوٹ پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 480 گرام آئس برآمد کر لی۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 3.6 کلو افیون اور 64.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وڈھو واہ گیٹ حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب سمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 78 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









