17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںاے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری...

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ، 8 کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 8 کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتارکر لیے۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 8کلو 400گرام چرس برآمد کر کے مزید 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔مچھر کالونی کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔سکھر میں ہسپتال کے قریب کار سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔سکھر شہر میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں