اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ، 6ملزمان گرفتار

122
Accused arrested
Accused arrested

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔ منگل کو اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔دوران کارروائی ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔کراچی میں کارگو آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والےپنچنگ بیگز پر مشتمل پارسل سے 4.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔بلوچستان میں پنجگور کے غیر آباد علاقے سے 15 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 23 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔